پڑی درویزہ

پڑی درویزہ اور گردونواح میں یوفون سیلولر کمپنی کے صارفین کو مشکلات کا سامنا

پڑی درویزہ: یو فون سیلولر کمپنی کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور دیگر حکام بالا سے نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق یو فون سیلو لر کمپنی کے موبائل صارفین کو آج کل ایسی شکایات کا سامنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں کال کے دوران اچانک ریڈیائی لہریں متاثر ہونا شروع ہو جاتی ہیں اور صارف کو دوبارہ کال ملانا پڑتی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

یو فون سیلو لر کمپنی کے صارفین کی طرف سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، چیئر مین پی ٹی اے اور یو فون کمپنی کی انتظامیہ سے صورت حال کو نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button