جہلم

روزہ صبر اور استقامت کے ساتھ دوسروں کے ساتھ محبت اور رواداری کا درس بھی دیتا ہے، خلیل حسین

جہلم: مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے مدرسہ انجمن تعلیم اسلام شمالی محلہ میں صحافیوں سے رمضان المبارک کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس ماہ مقدس میں اللہ تعالیٰ جنت کے تمام دروازے کھول دیتے ہیں جبکہ جہنم کے تمام دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں، پورا مہینہ اللہ کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں اب ہمار اکام ہے کہ ہم اس ماہ مقدس میں کس طرح اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روزہ صبر اور استقامت کے ساتھ دوسروں کے ساتھ محبت اور رواداری کا درس بھی دیتا ہے، دوسری طرف روزہ افطاری کروانے والے کو بھی اتنا ہی ثوا ب ملتا ہے جتنا کہ روزہ دار کو، اس ماہ مقدس میں ہم اپنی زکوٰۃ اور فطرانے کے زریعے دکھی ، مستحق ، غریب، نادار بچوں ، خواتین و افراد کی مدد کرکے انہیں بھی اپنے ساتھ خوشیوں میں شامل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں مستحقین کو بھی یاد رکھا جائے بالخصوص مخیر شخصیات دل کھول کر ایسے اداروں کی مدد اور سرپرستی کریں جہاں یتیم، غریب، مستحق بچوں کی کفالت کی جاتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button