پنڈدادنخاناہم خبریں

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی کاوش، گمشدہ بچے کو والدین کے حوالے کر دیا

پنڈدادنخان (نور چغتائی سے) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی کاوش، سروس ایریا کلر کہا ر میں رہ جانیوالے بچے کو بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کر دیاگیا۔ والدین خوش

ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کو ہیلپ لائن 130پر اطلاع ملی کہ ایک بچہ کلر کہار سروس ایریا میں رہ گیا ہے یہ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری طور پر موقع پر پہنچے اور بچے کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

ضروری قانونی کارروائی کے بعد بچے کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا، بچے کے والدین نے موٹروے پولیس کی اس کاوش کو سراہاتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی ۔

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے افسران کی مثالی کا کردگی پر تعریفی اسناد اور انعامات کا اعلان کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button