پنڈدادنخان میں ایک اور نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

0

جلالپورشریف: 25سالہ وقاص نیزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، وقاص نے والد سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں، وقاص ہرن پور کا رہائشی اور چار بچوں کا باپ تھا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جلاپورشریف کے علاقے چک مجاہد میں 25سالہ وقاص نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

وقاص ولد محمد امین ہرن پور کا رہائشی تھا اور شادی شدہ اور چار بچوں کا باپ تھا اور چک مجاہد میں کرائے کے مکان میں بچوں کے ہمراہ رہ رہا تھا گزشتہ روز والد سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر وقاص نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

جوان بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی والد کو فالج کا اٹیک ہو گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.