جہلم

میونسپل کارپویشن جہلم کا عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر، شہری پریشان

جہلم: باربار توجہ دلانے کے باوجود مین قبرستان روڑ پر لائٹیں روشن نہ ہوسکی اور نہ ہی وہاں پر صفائی کا کوئی انتظام ہے۔

سیوریج آئے دن بند رہتا ہے جس سے گندہ پانی سڑک پر کھڑا ہو جاتا ہے اور جنازہ لے کر پیدل گزرنا بھی مشکل ہی نہیںناممکن ہو جاتا ہے اس مین روڈ کے سیوریج اکثر بند رہتے ہیں جس سے مہدی شاہ روڑ سمیت مشین محلہ کی اکثر گلیوں میں پانی کھڑا ہوتا ہے جس کی بدبو سے گھروں میں خواتین بچوں کا رہنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

اس گندے پانی سے مچھر مکھی کی بہتات تیار ہو چکی ہے جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں عوام کا کہنا ہے کہ کارپوریشن صرف اہل علاقہ سے سیورج ٹیکس ہی اکھٹا کرتا ہے کام کی طرف آنا عوام کو سہولت پہنچانا ان کے بس کا روگ نہیں رہا، افسر سارا دن گاڑیوں میں یادفاتر میں ہیٹر کے آگے سے ہٹتے نہیں، ان کو عوام کی مشکلات کا کیا پتا ہو۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اس مسئلے کو جلد حل کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button