کھیوڑہ میں ناجائز تجاوزات کے لئے جاری آپریشن میں کسی کی مداخلت نہیں چلے گی۔ ملک عامر تنویر

0

کھیوڑہ: شہر بھر میں صفائی کا کام شیڈول کے مطابق جاری ہے،سیاحتی شہر کو مکمل صاف ستھرا رکھنے کے لئے شہریوں سے اپیل ہے کہ ہمارے ساتھ تعاون کریں، شہر میں ناجائز تجاوزات کے لئے جاری آپریشن میں کسی کی مداخلت نہیں چلے گی ،تمام کاروائی حکومتی احکامات کے تحت کی جا رہی ہے ،شہر کی تمام تر صورت حال سے اعلی حکام کو آگاء کیا جا چکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک عامر تنویر نے شہر میں جاری تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن سمیت صفائی کے درینہ مسئلہ پر جاری کا م کے حوالے سے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شہر کی کی مرحلہ وار صفائی کا جو شیڈول بنایا تھا اس کے مطابق کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں ،گلیوں ،نالیوں کے ساتھ مرکزی بڑے نالوں کی مکمل صفائی پر ٹیمیں کام کر رہی ہیں سب سے زیادہ مسائل شاپنگ بیگ کے باکثرت استعمال سے پیدا ہو رہے ہیں ،شاپر نالیوں اور نالوں کو بلاک کر دیتے ہیں شہر کی مکمل صفائی کو برقرار رکھنے کے لئے شہریوں کے تعاون کی ضرورت ہے ،گھریلوں کچرے کو گھر میں اکھٹا کر کے مخصوص مقامات پر ڈالیں۔

تجاوزات آپریشن کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کسی کو کوئی رعائیت نہیں ملے گی ،اور نا ہی کسی کے ساتھ زیادتی ہوگی ،تجاوزات بارے آپریشن پورے ملک میں جاری ہے ہم حکومتی احکامات کے پابند ہیں کاروائی مکمل کر کے روزآنہ کی بنیاد پر رپورٹ حکام بالا کو پہنچائی جاتی ہے،کھیوڑہ شہر ایک سیاحتی اور منفرد حیثیت کا حامل ہے شہری کسی بھی قسم کی محکمانہ پریشانی میں بلاجھجک میرے دفتر آسکتے ہیں ۔میونسپل کمیٹی کے عملے کے بارے کسی کو کوئی شکایت ہو اس کی مکمل انکوائری ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.