پنڈدادنخاناہم خبریں

الیبرونی کالج پنڈدادنخان کے 2 طلبہ گروپوں میں کھیوڑہ روڈ پر تصادم، سرعام فائرنگ، طالب علم فرار

پنڈدادنخان: گورنمنٹ الیبرونی کالج پنڈدادنخان کے 2 طلبہ گروپوں میں کھیوڑہ روڈ پر تصادم، تصادم کے دوران اسلحہ کا آزادانہ استعمال، ہوائی فائرنگ، پولیس کے پہنچنے پر طالب علم فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق الیبرونی ڈگری کالج کے دو طلبہ گروپوں میں کھیوڑہ روڈ پر تصادم ہوا جس میں مکے اور لاٹھیوں کے ساتھ اسلحہ کا آزادنہ استعمال کیا گیا، طالب علموں کا ایک گروپ ہوائی فائرنگ کرکے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے اور طلبہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مبینہ طور پر فائرنگ کرنے والے طلبہ موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے، سماجی حلقوں نے اسلحہ کے آزادنہ استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button