جہلم

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 ملزمان گرفتار

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق عاطف یونس T/SIتھانہ صدر نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم اسد عباس ولد غلام سرور ساکن دندی آرائیاں تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات کے انکشاف پر پسٹل 30بور معہ 2روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

محمد افضال SIتھانہ منگلا کینٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عنصر محمد ولد خان محمد ساکن نکودر حال لوہاریاں تحصیل دینہ ضلع جہلم سے 400گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button