جہلماہم خبریں

وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے میں ہمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ بلغارین سفیر

جہلم: بلغاریہ کی سفیر ارینا گانچیوا نے کہا کہ آج ماحول کو بہتر کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت پر خوشی ہوئی، وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے میں ہمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو بجوالہ فاریسٹ ضلع جہلم میں وزیراعظم کے بلین ٹرین سونامی پروگرام کے تحت میگا پلانٹیشن ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر جہلم، میڈیا نمائندگان، جہلم پریس کلب کے عہدیداران، جہلم کے غیور عوام اور سکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے، یہاں آج بہت سے سکولوں کے گروپس کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔

تقریب کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات نے پودا لگا کر 20 ہزار پودے لگانے کے منصوبے کا آغاز کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button