جہلم

جہلم کے بلال ٹاؤن کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور سٹریٹ لائٹس حکومتی نمائندوں کی توجہ سے محروم

جہلم: بلال ٹاؤن جہلم شہر کا ایک اہم علاقہ ہے مگر اس کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور سٹریٹ لائٹس کے نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

اہل علاقہ پچھلے پانچ سال بھی سابقہ حکومت سے یہ سڑکیں نئے سرے سے بنانے کا مطالبہ کرتے رہے اور آج بھی نئی حکومت سے وہ یہی مطالبہ کررہے ہیں۔شام ہوتے ہی یہاں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے باعث اندھیرے کا راج ہوتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف رات کو کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں بلکہ اندھیرے کی وجہ سے یہاں چوریوں اور بچوں کے اغوا کا بھی ہمیشہ خطرہ رہتا ہے۔

اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بلال ٹاؤن کی سڑکوں کی تعمیر اور سٹریٹ لائٹس کے لیے نئی حکومت فنڈ جاری کرے تاکہ بلال ٹاؤن کی وہ خوبصورتی جو ماضی میں ہوا کرتی تھی وہ پھر سے بحال ہوسکے اور سینکڑوں گھروں کے مکین سکھ کا سانس لے سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button