جہلم اپڈیٹس میں خبر شائع ہونے کے بعد سوئی نادرن گیس کو ہوش آ گئی، کھودی گئی گلیوں کی مرمت شروع

0

پنڈدادنخان: جہلم اپڈیٹس میں خبر شائع ہونے کے بعد کھیوڑہ میں محکمہ سوئی نادرن گیس کے افسران کی مبینہ ملی بھگت اور غفلت لاپروائی سے گیس کی نئی پائپ لائن بچھانے کے نام پر تباہ گلیوں کی مرمت دو نمبر اینٹوں سے کرنے کا کام جاری گلیوں کو کھود کرپانی کے بلدیہ کے کنکشنوں کے پائپوں کو جو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا، بلدیہ اہلکاروں نے پانی کھول دیا کچی آبادی کے مکانوں کو شدید نقصان ہورہا ہے، اہل علاقہ نے محکمہ انٹی کرپشن اور ایف آئی اے اور ارباب اختیار کے اعلی حکام سے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے، سنسنی خیز انکشاف کی توقعات۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر میں مختلف گلی محلوں میں گیس کی نئی پائپ لائنیں بچھائی جارہی ہیں جس میں محکمہ سوئی نادرن گیس کے افسران اور بلدیہ کھیوڑہ کی مبینہ ملی بھگت سے ٹھکیدار کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے جوکہ لاکھوں روپے سے بنی ہوئی پکی گلیوں اور نالوں کی پلیوں کو توڑ کر حکومت پنجاب کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق تمام قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز بلدیہ کے اہلکاروں نے جب پانی کھول دیا تو کرسچن کالونی کی کچی آبادی میں کئی فٹ پانی کئی گھنٹے کھڑا رہا اور چیک اینڈ بیلنس کانظام نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ سال بھی جب ٹھیکیدار نے گیس پائپ لائن بچھانے کا کام لیا تھا تو پائپوں کو کنکش دیے بغیر ہی سروس شروع کر دی تھی جس کے نتیجہ میں آگ بھڑک اٹھی تھی اور اہل محلہ کا نقصان بھی ہوا تھا جس کی ذمہ داری نہ تو محکمہ سوئی نادرن گیس کے ایریا افسران لینے کو تیار تھے اور نہ ہی ٹھیکیدار۔

اہل علاقہ نے محکمہ انٹی کرپشن اور ایف آئی اے اور ارباب اختیار کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ افسران اور ٹھیکدار کے خلاف انکوائری عمل میں لائی جائے تو سنسی خیز انکشاف کی توقعات ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.