ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور 8 فروری کو سوہاوہ میں کھلی کچہری لگائیں گے

1

سوہاوہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ 8 فروری کو گورنمنٹ کیپٹن حسنات علی شہید ہائی سکول فار بوائز سوہاوہ میں کھلی کچہری لگائیں گے ۔ کھلی کچہری میں ڈی سی جہلم کوتحصیل سوہاوہ کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا جائے گا۔
سائلین اپنے مسائل کی سنوائی اور فوری حل کے لئے تحصیل سوہاوہ جی ٹی روڈ پہ واقع گورنمنٹ کیپٹن حسنات علی شہید ہائی سکول فار بوائز میں دن 2:30 بجے شرکت کریں گے۔
اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد سمیت ضلع بھر کے مختلف محکموں کے افسران کو کھلی کچہری میں شرکت کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ سوہاوہ کے عوام کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نا ہے ۔

  1. ایاز راجہ کہتے ہیں

    اُوپر ایک خبر میں آپ نے سوہاوہ میں کھلی کچہری کی بات کی ہے کھ۔ مہربانی فرما کر آپ کپٹین (ر) سے ر کو ختم کر دیں اس کا مطلب یہ ہوتا ہے ریٹائرڈ کپٹین۔ شہید بھی اور ریٹائرڈ بھی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.