دینہ

عزاداری سیدالشہداء امام حسینؑ ہماری شہہ رگ حیات اور ذریعہ نجات ہے۔ علامہ عمران حیدر ساقی

دینہ: عزاداری سیدالشہداء اما م حسینؑ ہماری شہہ رگ حیات اور ذریعہ نجات ہے عزاداری کے موسس و مروج زینب سلام اللہ علیہ اور جناب زین العابدین ؑہیں۔

یہ بات علامہ عمران حیدر ساقی نے ہڈالہ سیداںدینہ میں عشرہ بیمار کربلا کی اختتامی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ سید الساجدین ؑامام نے قتل حسین ؑ کے بعد اسیران کوفہ و شام کے ساتھ ظلم کے کوہ گراںبرداشت کرتے ہوئے کلمہ حق زبان پر جاری رکھا اور ظلم و جبر کے ماحول میں بھی عبادات کو اس شان سے بجالائے کہ سید الساجدین ؑ اور زین العابدین ؑ کے القابات پائے۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ دیہہ کونسل ہڈالہ سیداں کی طرف سے 35 ویں عالمی عشرہ بیمار کربلا کی اختتامی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے ٹی این ایف جے پاکستان کے ترجمان علامہ قمر حیدر زیدی نے کہا کہ دین اسلام کی متعین شدہ حدود کی پاسداری کرنا ہی دین و دنیا میں کامیابی کی نوید ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اثناء عشری شیعہ ہیں اور اپنے محبوب قائد آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی دی ہوئی ضابطہ عزاداری پالیسی پر مکمل عمل کرنا ملک و ملت کی کامیابی و کامرانی کی ضمانت سمجھتے ہیں عزاداران حسین ؑ کو ایک مرکز پر متحد ہو کر طاغوتی اور شیطانی سازشوں اور پراپو گنڈا کو ناکام کرنا ہو گا اسی میں سب کی بھلائی ہے۔

مجلس عزاء سے مولانا او صاف حیدر نقوی مولانا ضیغم مجتبائی ذاکر غلام عباس سرغانہ ذاکر شاہد عباس قمر ذاکر علی رضا نقوی اورشاعر اہلیبیت حیدر عباس رضوی نے بھی خطاب کیا اختتام مجلس پر شبیہہ تابوت بیمار کربلا مولا علی زین العابدین ؑ برآمد ہوا ماتمداری نوحہ خوانی اور زنجیر زنی کی گئی۔

سید اخلاق حسین نقوی جنرل سیکرٹری ٹی این ایف جے ضلع جہلم نے ملک و ملت کی کامیابی عالم اسلام کے اتحاد کفر و نفاق کے خاتمہ افواج پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف مکمل کامیابی وکامرانی مقبوضہ کشمیر فلسطین کی آزادی اور مظلومین جہاں کی داد رسی کیلئے اختتامی دعا کروائی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button