فوجی فاؤنڈیشن دستکار ی سکول سوہاوہ کو بند نہ کیا جائے، ریٹائرڈ فوجی

0

پڑی درویزہ: فوجی فاؤنڈیشن دستکار ی سکول سوہاوہ کو بند نہ کیا جائے کیونکہ شہید اور ریٹائرڈ فوجی پنشنرز کی بیٹیوں کے لیے روزگار کے حصول کا بہترین سہارا ہے ۔ سوہاوہ گردونواح کے ریٹائرڈ فوجیوں کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق محلہ جامع مسجد گلی سوہاوہ میں شہید اور ریٹائر فوجی ملازمین کی بچیوں کو دستکاری تربیت کا مرکز قائم ہے جس سے کئی غریب کم آمدنی والے پنشنر ز کی بیٹیاں بہترین روزگار کے حصول کے طور پر استفادہ کر چکی ہیں ۔ اب اطلاعات ہیں کہ اس دستکاری سکول کو حکومت کی پالیسی کے مطابق بند کیا جارہا ہے جو کہ کسی طور درست اقدام نہیں ہے ۔

اس سلسلے میں سوہاوہ گردونواح کے ریٹائرڈ فوجی پنشنرز اور شہدا کے ورثا ء نے ایک مشترکہ بیان میں فوجی فاؤنڈیشن کے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوجی فاؤنڈیشن دستکاری سکول سوہاوہ کو بجائے بند کرنے کے اپ گریڈ کیا جائے کیونکہ یہ ادارہ شہید اور ریٹائرڈ فوجی ملازمین کی بیٹیوں کی بہترین تربیت کا ادارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبل اس کے کئی فوجیوں کی بیٹیاں تربیت حاصل کر کے باعزت روزگار کرتے ہوئے تعمیر وطن میں بہترین کردار ادا کر رہی ہیں آج وقت کے جدید تقاضوں کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے ایسے اداروں کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے کہ مرد حضرات کے ساتھ خواتین بھی ذاتی روزگار کے ساتھ ساتھ تعمیر وطن میں بہتر انداز میں اپنا حصہ ڈال سکتی ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.