تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں ہفتہ صحت میلہ کا افتتاح

0

سوہاوہ: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں ہفتہ صحت میلہ کا افتتاح ، ہفتہ صحت میلہ کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ملک محمد اعجاز نے کیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوام میں صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور بروقت موضی امراض کی تشخیص کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں ہفتہ صحت میلہ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ملک محمد اعجازنے کیا۔

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ چیئر مین پریس کلب سوہاوہ بشیر احمد تارڑ ، یاسر فہمید ، ملک محمد اشفاق ،ڈاکٹر ایس کے چوہان سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعدادموجود تھی۔ ہفتہ صحت میلہ کا مقصد ایک ہی چھت کے نیچے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات میسر کرنا ہے۔

ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس صحت میلہ میں وہ لوگ جو ٹیسٹ کروانے سے گھبراتے ہیں اور ان میں شعور اجاگر کیا جائیگا تاکہ اگر وہ کسی موضی امراض کا شکار ہیں تو اس کی بروقت تشخیص کر کے اس کا علاج شروع کیا جا سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائینگی مفت ادویات کے ساتھ ساتھ بروقت تشخیص کے لئے تمام ٹیسٹ بھی فری کیے جائینگے جن کی رپورٹس بھی اسی وقت مہیاکی جائے گی اور کسی بیماری کی صورت میں اس کی مفت ادویات فراہم کی جائینگی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.