جہلم

ڈپٹی کمشنر کا میونسپل کارپوریشن جہلم کا دورہ، عید کے حوالے سے قائم شکایات سیل کامعائنہ کیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا میونسپل کارپوریشن جہلم کا دورہ، عیدکے حوالے سے قائم شکایات سیل کامعائنہ کیا۔

عید کے دنوں میں مکمل دلجوئی سے دن رات محنت کرتے ہوئے ضلع جہلم کو صاف ستھرا بنانے ، سالڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے ، لیکویڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے میں میونسپل کارپوریشن سمیت اور دیگر محکموں کی مدد سے صفائی ستھرائی کے معیاری انتظامات ممکن کیے جا سکیں گے ،عوام شکایات کی صور ت میں کنٹرول روم رابطہ نمبر05449270098اور03009518898پررابطہ کریں۔

ڈی سی جہلم نے کہا ہے کہ عید کے حوالے سے صفائی کے انتظامات کی آن لائن مانیٹرنگ کی جائے گی ۔ عید الاضحی کے موقع پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے موثر حکمت عملی مرتب کر لی گئی ،میونسپل کارپوریشن کے افیسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے آلائشوں کی کلیکشن کے لیے 33پوائنٹ مقرر کر دئیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کہتے ہیں کہ تمام پوائنٹس پر میونسپل کارپوریشن کا عملہ موجود ہو گا ان کے نمبرز بھی آویزاں کیے جاچکے ہیںجوچوبیس گھنٹے کے اندر آلائشوں کو ٹھکانے لگایا جائے گا،غفلت کے مرتکب افیسران و ملازمان کے خلف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close