دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں مزید 6 افراد کورونا وائرس سے متاثر، فحال کیسز کی تعداد 148 ہو گئی

دینہ: چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جہلم میں آج مزید6 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھر میں132کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میںکورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 10کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔کورونا وائرس کے 11 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے کل 83271 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے2153 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ آج مزید 8کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 1955کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 56 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ22110افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 672افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہو ئی کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 15 اموات ہوئی ہیں۔

ضلع بھر میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 1983 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 8513ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کوکورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button