جہلم

اسسٹنٹ کمشنر جہلم کا فلڈ بند کا دورہ اور پٹرول پمپ پر چھاپے، ایک پٹرول پمپ کو سیل کر دیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر فیضان احمد نے تحصیلدار منیر خان اور دیگر افسران کے ہمراہ جہلم فلڈ بند کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اور ٹریفک کی روانی کی چیکنگ کی۔

اسسٹنٹ کمشنر جہلم محمد فیضان کا کہنا تھا کہ فلڈ جیسی قدرتی آفات سے نبٹے کے لئے فلڈ بند جہلم پروجیکٹ مکمل کیا جا چکا ہے ، انہوں نے فلڈ بند پر مختلف مقامات پر بیریر لگانے اور بھاری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے رکاوٹیں بنانے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی۔

بعد ازاں، اے سی جہلم نے اعجاز فلنگ سٹیشن / پیٹرول پمپ کو کم پیمانہ پیٹرول فروحت کرنے اور بغیر ہیلمٹ اوربغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کو پیٹرول فراہم کرنے کی بنیاد پر پیٹرول پمپ کو موقع پر سیل کر دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button