جمرغال ایلیمنٹری سکول کے اندر لگے درخت کو کٹوا کر دیواروں کو نقصان سے بچایا۔ ہیڈ ماسٹر محمد شکیل

0

جہلم: گاؤں کے پرانے درخت کٹوانے کی بات درست نہیں، سکول کے اندر لگے درخت کو کٹوا کر دیواروں کو نقصان سے بچایا ، گاؤں کا قبضہ گروپ میرے خلاف پراپیگنڈہ کر رہا ہے اور قبرستان کے بعد سکول کو بھی قبضہ میں لینا چاہتا ہے۔

یہ بات جمر غال ایلیمنٹری سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد شکیل نے مختلف ذرائع ابلاغ میں اس حوالے سے شائع ہونے والی خبروں بارے اپنا موقف دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ہمارے سکول کے اندر ایک درخت موجود تھا جس کی جڑوں کے پھیلنے سے دیواروں کو نقصان پہنچ رہا تھا اس درخت کا تعلق کسی بزرگ ہستی یا دربار سے ہر گز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکول کی پراپرٹی کا تحفظ میرا فرض ہے دیواروں کو نقصان سے بچانے کیلئے درخت کٹوایا جس پر گاوں کے بعض افرادنے سکول پر حملہ کرنے کی نیت سے گھیراو کر لیا اور بچوں ،ا ساتذہ کو حبس بے جا میں رکھا۔

انہوں نے کہا کہ گاؤں میں متحرک قبضہ گروپ نے پہلے قبرستان کی اراضی پر قبضہ جمایا جس کے بعد اب وہ سکول کی عمارت پر نظر رکھے ہوئے ہیں ایسے لوگ میرے خلاف من گھڑت اور جھوٹی کہانیاں گھڑ کر شر پھیلا رہے ہیں ان کو سکول کی اراضی پر ہر گز قبضہ نہیں کر دیا جائے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.