سوہاوہ میں اے این ایف کی کارروائی، کار سے 20 کلو ہیروئن برآمد

0

سوہاوہ: ترکی ٹول پلازہ کے مقام پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے مخبر کی اطلاع پر کامیاب کاروائی کرکے کار کے خفیہ خانوں سے 20 کلو اعلی کوالٹی ہیروئن برآمد کر کے 2ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کومخبر خاص نے اطلاع دی کہ پشاور سے لاہور بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی کی قیمتی ہیروئن سمگل کی جارہی ہے جس کے بعد اینٹی نارکوٹکس فورس نے جی ٹی روڈ ترکی ٹول پلازہ سوہاوہ کے قریب ناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی۔

اس دوران اے این ایف کے عملے نے ایک کار کوروک کرکار کے خفیہ خانوں سے 20 کلو اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔ پولیس نے دو ملزمان سمیع اللہ اور واصف اللہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔

اینٹی نارکوٹکس کے افسران کے مطابق پکڑی گئی ہیروئن کی عالمی منڈی میں 20کلو ہیروئن کی قیمت 20کروڑ سے زائد ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.