
جہلم: وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ، راولپنڈی موٹروے کے پہلے فیز کا ٹینڈررواں ہفتے آجائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شمالی پنجاب کیلئے یہ موٹروے وزیر اعظم عمران خان کا ایک بہت بڑا تحفہ ہو گا۔
ان کا کہنا تھا مراد سعید نے اس پراجیکٹ کو ممکن بنایا، اس موٹر وے سے جہلم کا اسلام آباد سے فاصلہ 45 منٹ رہ جائے گا۔
گوجرخان سوھاوہ اور دینہ اسلام آباد کے نواحی علاقے بن جائیں گے، چکوال، جہلم،کھاریاں، لالہ موسیࣿ، وزیر آباد کی معاشی اہمیت میں بے پناہ اضافہ ہو گا، للہ تا جہلم دو رویہ سڑک اور وزیر آباد راولپنڈی موٹر وے شمالی پنجاب کیلئے گیم چینچر منصوبے ہیں، میری تجویز کو پذیرائ دینے کا شکریہ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 13, 2021
ٹوئٹر پر ایک اور پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اس موٹروے سے گوجرخان سوھاوہ اور دینہ اسلام آباد کے نواحی علاقے بن جائیں گے، چکوال، جہلم،کھاریاں، لالہ موسی، وزیر آباد کی معاشی اہمیت میں بے پناہ اضافہ ہو گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر آباد راولپنڈی موٹر وے شمالی پنجاب کیلئے گیم چینچر منصوبے ہیں، میری تجویز کو پذیرائی دینے کا شکریہ۔