عید الاضحیٰ کے موقع پر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کا عمدہ اقدام، شہر بھر سے بروقت آلائشیں اٹھا کر ٹھکانے لگا دیں

0

کھیوڑہ: عیدالاضحی کے موقع کھیوڑہ میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکروں نے عید کے موقع پر شہر بھر سے بر وقت آلائشیں اٹھاکر شہر کے ماحول کو صاف رکھنے کے لیے خوب محنت اور لگن سے ڈیوٹی سر انجام دی شہر بھر سے آلائشیں اٹھانے کے لیے سرکاری مشینری کے ساتھ ساتھ لوڈر رکشوں کے ساتھ صفائی کرنے کے انتظامات بھی کیے۔

ڈی سی جہلم انور سیف جپہ اے سی احمد فراز اور سیاسی سماجی شخصیات نے عید کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات کرنے پرچیف آفیسر عامر تنویر اسسٹنٹ سی او حاجی سلیمان و دیگر عملے کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع کھیوڑہ میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکروں نے عید کے موقع پر شہر بھر سے آلائشیں اٹھانے کے لیے دن رات محنت کی سینٹری ورکروں نے ٹریکٹر ٹرالی لوڈر رکشوں پر گھر گھر جا کر شہریوں سے آلائشیں وصول کی اور ٹریکٹر ٹرالی اور رکشوں پر آلائشیں لوڈ کر کے شہر سے باہر محفوظ مقام پر آلائشوں کو ڈمپ کرنے سے ماحولیاتی آلودگی اور بد بو کا خاتمہ کیا میونسپل کمیٹی کے محدود وسائل کے باوجود کارکردگی قابل تحسین ہے۔

عید کے موقع پر شہر باہر سے صفائی کے انتظامات کوکامیاب کر نے کے لیے مقامی سابق کونسلر غلام شبیر ملک قمر بیگ و دیگر نے بھی بھرپور محنت کی۔

ڈی سی جہلم انور سیف جپہ کے دورہ کے موقع پر اے سی احمد فراز چیف آفیسر عامر تنویر اسسٹنٹ سی او حاجی سلیمان ملک امین سینٹری سپروائزر پنڈدادنخان حاجی اسلم سینٹری سپروائزر کھیوڑہ چوہدری افتخار بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.