سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ پولیس کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

سوہاوہ: پولیس تھانہ سوہاوہ کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، چار ملزمان گرفتار، سوہاوہ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ نے ڈی پی او جہلم کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے بڑے نیٹ ورک کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے گزشتہ روز کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش وحیداختر عرف جمعہ کے ڈیرے پر کامیاب ریڈ کرتے ہوئے فیصل محمود ، سہیل احمد اور عامر کو بھاری مقدارمیں شراب اور چرس سمیت گرفتار کر لیا ۔

وحید اختر عرف جمعہ سے 1200گرام چرس ، فیصل سے 1200گرام چرس عامر سے 10لیٹر شراب اور سہیل احمد سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے زیر دفعات 9Cاور 3/4 کے تحت مقدمات درج رجسٹر کیے۔

ملزمان کافی عرصہ سے منشیات کا کاروبار کررہے تھے جس پر پولیس تھانہ سوہاوہ نے ریکی کرتے ہوئے ایلیٹ فورس کی مدد سے کامیاب ریڈ کر کے ملزمان کو منشیات سمیت گرفتار کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button