جہلماہم خبریں

بلاول کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ جمہوری تقاضوں کی ترجمانی کرتا ہے، انجینئر حافظ سرفراز احمد

جہلم: پی پی پی پی کے چیئرمین کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ جمہوری تقاضوں کی ترجمانی کرتا ہے جبکہ ہماری جماعت نے جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لیے نہ چاہنے کے باوجود بی بی شہید کے میثاق جمہوریت کے معاہدے کو نبھایا لیکن ان لوگوں کو ساتھ دیا جن میں ذاتی ہوس کے سوا کچھ بھی نہیں تھا۔

ان خیالات کااظہار پی پی پی پی کے مرکزی راہنما انجینئر حافظ سرفراز احمد نے اسلام آباد جاتے ہوئے جہلم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پی پی پی پی کے کئی کارکن اور عہدیدار موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح ہماری جماعت نے بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی قیادت میں انتخابات جیتا انتخابات چاہے جس طرح بھی تھے لیکن جمہوریت کو پروان چڑھانے کیلئے انہوں نے قومی اسمبلی میں حلف اٹھا کر اپنا جمہوری کردار ادا کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے اس سے تمام قوم خوش ہے کیونکہ پارلیمنٹ ہی ایسا ادارہ ہے جہاں قانون سازی کے ساتھ ساتھ قوم کی فلاح وبہبود کا کام ہوتا ہے جبکہ حلف نہ اٹھانا جمہوریت کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہماری جماعت کے قائدین حق کی جنگ لڑ کر کامیاب ہوںگے۔

انہوں نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت کے تعمیر و ترقی کے کام بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کو آج تک نہیں بھولے جبکہ ہماری جماعت نے برسراقتدار آکر ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنوں میں اضافہ کیا جس سے تمام ملازمین خوشحال ہوگئے۔جبکہ ملک کے تمام ملازمین اور تمام طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کے لیے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button