جہلم

بزم درود حبیب کے سرپرست سید مشاہد علی شاہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس پہنچ گئے

جہلم: معروف مذہبی تنظیم ’’ بزم درود حبیب ﷺ کے سرپرست سید مشاہد علی شاہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس پہنچ گئے، وطن واپسی پر ممبران بزم نے استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی معروف مذہبی تنظیم بزم درود حبیب ﷺ جو گزشتہ تیرہ سال سے روزانہ درود پاک کی محفل منعقد کرنے کا عظیم سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے کے سرپرست سید مشاہد علی شاہ بخاری گزشتہ روز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

وطن واپسی پر ممبران بزم جنید بٹ ، پیر امجد علی ، حمزہ جمیل سمیت دیگر ممبران نے ان کا استقبال کیا جبکہ دیگر ممبران اصغر مرزا، چوہدری شاہد گولیمار، مطیع الرحمن قاضی، مرزا صفیل، چوہدری ساجد لطیف، چوہدری عدنان گجر، عثمان بٹ اور دیگرنے سید مشاہد علی شاہ کو دوسری دفعہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button