دینہ

ایدھی سنٹر دینہ انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ راجہ عاشق حسین

دینہ: ایدھی سنٹر دینہ انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے ، دن رات کام کرنے والا دینہ کا یہ سنٹر بنیادی سہولیات سے محروم ہے ، باؤنڈری وال نہ ہونے کیوجہ سے سیکورٹی جیسے معاملات بھی زیر بحث آرہے ہیں۔

انچارج دینہ سنٹر راجہ عاشق حسین نے میڈیا کی وساطت سے اعلیٰ حکام کو اس طرف توجہ دیتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات سے دردمندانہ اپیل ہے کہ آمدہ رمضان المبارک میں اپنے صدقہ ، خیرات اور زکوٰۃ سے دل کھول کر دینہ ایدھی سنٹر کی مالی معاونت کریں تاکہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا سکیں۔

اس موقع پر سپروائزر چوہدری عثمان خورشید ،سپروائزر ،دوئم راجہ قمرنواز کیانی ، ڈرائیور شفقات علی اور شمس زمان بھی موجودہ تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button