جہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، 5 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

جہلم: شاکر حسین داوڑڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ، 5 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابقASIنعیم اقبال تھانہ چوٹالہ نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم غضنفر عباس ولد محمد تاج ساکن چوآسیدن شاہ ضلع چکوال سے پسٹل30بور معہ 3روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASIمحمد سجاد تھانہ ڈومیلی نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم اورنگزیب افضال ولد افضال محمود ساکن ہینی سوہاوہ سے پسٹل30بور معہ 5روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

ASIنعیم اقبال تھانہ چوٹالہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد وقاص عرف جگنو ولد نعمت اللہ ساکن داراپور سے160گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASIخرم شہزاد تھانہ دینہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم انجم رزاق عرف عابی ساکن عبدالرزاق ساکن ڈومیلی محلہ دینہ سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

SIمسعود احمد تھانہ پنڈدادنخان نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی حماد الحسن ولد فضل عباس ساکن پنڈدادنخان سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button