جہلماہم خبریں

8 دسمبر کو پیس پینل کامیابی حاصل کرکے ضلع جہلم میں پی ایم اے کو دوبارہ فعال بنائے گا۔ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز

جہلم: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے زیر اہتمام جہلم شہر میں پی ایم اے کے الیکشن 8دسمبر 2019کو انعقاد پذیر ہو رہے ہیں جس میں ڈاکٹر پیس پینل اور ڈاکٹر عمل گروپ مد مقابل ہیں۔
پیس پینل سے معروف آرتھو کنسلٹنٹ سرجن داکٹر تفسیر حسین گوندل صدر ، ڈاکٹر طارق ساہی نائب صدر اور معروف لیڈی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز سینئر نائب صدر اور ڈاکٹر باسط الطاف جنرل سیکرٹری کے امیدوار ہیں۔
اسی پینل میں ڈاکٹر محمد ریاض برا، داکٹر وحید اصغر ، ڈاکٹر فہد جاوید، ڈاکٹر طاہر عتیق چغتائی ، عثمان شاہد، ڈاکٹر شاہد تنویر ، ڈاکٹر عبدالغفور گوندل ، ڈاکٹر ذوالفقار علی ، ڈاکٹر جواد، ڈاکٹر فواد مجید چوہدری، ڈاکٹر عمیر طارق ، ڈاکٹر علی حیدر ، سویر ا بخاری، ڈاکٹر عظمیٰ مظہر ، مدثرہ ذوالفقار جیسے کہنہ مشق اور معروف ڈاکٹر حضرات شامل ہیں۔
اس حوالے سے امیدوار سینئر نائب صدر شہزانہ امتیاز نے بتایا کہ پی ایم اے پر عرصہ دراز سے ایسے لوگوں کی اجارہ داری ہے جو کام کی بجائے سیاست پر زیادہ یقین رکھتے ہیں اور پی ایم اے کے پلیٹ فارم کو ذاتی مفادات اور پروجیکشن کیلئے استعمال کرتے رہے ہیںجس کا ثبوت 168ینگ ڈاکٹرز کو ووٹ کے حق سے محروم کرنا ہے جسے بعد میں ہم نے لاہور ہائی کورٹ میں کیس لڑ کر بحال کروایا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم پیس پینل سے اس مرتبہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جس میں ضلع بھر کے سینئر ترین فزیشن اور ڈاکٹر ہمارے ساتھ جبکہ ینگ ڈاکٹرز بھی ہمارے گروپ کا حصہ ہیں پیس پینل کا منشور ڈاکٹر کے حقوق کا تحفظ، پوٹھوہار میڈیکل کالج کی تعمیر ، ہسپتالوں کو درپیش مسائل کا حل ، اوقات کار کا تعین ، پی ایم اے ویب سائٹ کی تیاری، عالمی میڈیکل ورکشاپس ، آن لائن لائبریری سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔
ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے بتایا کہ ہماری ساری زندگی ویلفیئر میں گزری ہے اور میں نے ذاتی طور پر سینکڑوں فری میڈیکل کیمپ لگائے اسی طرح ہمارے پینل کے دیگر ڈاکٹر ز بھی حسب توفیق سماجی خدمات میں پیش پیش ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دور میں پی ایم اے سے منتحب ہونے والے گروپس کی ضلع جہلم کے عوام سے خیر خواہی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے پی ایم اے ہاوس میں جاری فری ڈسپنسری اور میڈیکل کیمپس کو چھ سال سے بند کر رکھا ہے پی ایم اے ہاؤس جس کی زمین معروف ڈاکٹر مظفر حسین شاہ نے عطیہ کی تھی میں لگنے والے کیمپس سے ہر ماہ ہزاروں مریض مفت علاج کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے تھے لیکن اس سہولت کو نام نہاد عمل کرنے والوں نے چھین لیا اب پیس پینل اس کو بحال کرئے گا۔
ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے کہا کہ 2012میں ڈاکٹر طارق عظیم نے دس لاکھ کی لاگت سے پی ایم اے ہاوس تعمیر کروایا اب ہم نے اس کی توسیع کا منصوبہ بنایا ہے جہاں ینگ ڈاکٹرز کیلئے آن لائن لائبریری بھی بنائی جائے گی ۔ ڈاکٹر پیس پینل نے تین سال قبل پوٹھوہار میڈیکل کالج جہلم بنانے کی تحریک شروع کی جس میں زبردست کامیابی کے بعد اب اس کی عملی تعمیر کے وقت آ گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 8دسمبر کو پیس پینل کامیابی حاصل کرکے ضلع جہلم میں پی ایم اے کو دوبارہ فعال بنائے گا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button