جہلم

کرپشن اور رشوت خوری کے کلچر کے عام ہونے سے میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: کرپشن اور رشوت خوری کے کلچر کے عام ہونے سے میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں، اہل اور ہنر مند افراد روزگار کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں جبکہ نااہل افراد بڑے بڑے عہدوں پر براجمان ہیں۔ حکومت وقت کو عوام کی فلاح وبہبود کے ساتھ ا س معاملے پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کے ساتھ کفایت شعاری، کرپشن کے خاتمے اور عوام کو ریلیف پہنچانے کے جو وعدے انتخابات سے قبل کیے تھے اب انہیں پورا کرنے کا وقت شروع ہو چکا ہے۔ پوری قوم حکومتی نمائندوں کی کارکردگی مانیٹر کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بعد آزاد ہونے والے ممالک آج ہم سے کئی گنا زیادہ ترقی کرچکے ہیں۔ گزشتہ 70 برسوں سے داخلی انتشار اور سیاسی عدم استحکام کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے۔ کرپٹ عناصر اور قبضہ گروپوں کا قلع قمع وقت کا ناگزیر تقاضا ہے، یہی عناصر ترقی وخوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ منافع بخش ادارے اس وقت خسارے میں چل رہے ہیں، ان کو پاؤں پر کھڑاکرنے کے لیے اداروں سے نااہل ملازمین و افسران کو نکال کر میرٹ پر بھرتیاں کرنی ہوں گی تاکہ وطن عزیز صیح سمت پر چل سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button