جہلم پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری 10 مارچ کو منعقد ہوگی

0

جہلم: جہلم پریس کلب کی تقریب حلف برداری 10 مارچ کو مقامی میرج ہال میں منعقد ہوگی ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری 10 مارچ بروز اتوار مقامی میرج ہال میں منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری ہونگے جو نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیں گے۔

حلف برداری کی تقریب میں منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، ڈپٹی کمشنر ، ضلعی انتظامیہ سمیت شہر کی سماجی ،رفاعی ،فلاحی، مذہبی ، کارروباری ،تنظیموں کے عمائدین اور ضلع بھر کے صحافی شرکت کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.