ادویات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے نے غریب عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے

0

کھیو ڑہ: ادویات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے نے غریب عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں،مہنگائی کے اس دور میں روٹی پوری کریں یا علاج کروائیں۔یہ کیسی تبدیلی ہے کہ غریب بیماری میں علاج کروانے سے قاصر ہوگیا ہے۔قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔عوامی مطالبہ

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈریپ اور ادویات ساز کمپنیوں کی ملی بھگت سے ہونے والے ریکارڈ اضافے پر عوام میں شدید تشویش کی لہر پائی جارہی ہے مذکورہ اضافے پر کئے گئے ریکارڈ اضافے پر کئے جانے والے سروے میں عوام نے شدید غم غصے کا اظہار کیا ہے۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں جب روٹی کمانا مشکل ہوگیا ہے غریب عوام مہنگی ادویات کسطرح خرید سکتا ہے سرکاری ہسپتالوں کی حالت سے کون واقف نہیں ہے وہاں ڈاکٹر ز ہو تودوائی نہیں ملتی اور دوائی دستیاب ہو تو لکھنے والا ڈاکٹر نہیں ہوتا،کیا حکمران پارٹی نے اسی تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام سے ووٹ لیا تھا۔

عوام کا کہنا ہے کہ اب تو مہنگائی میں بنیادی ضروریات کی چیزیں مزدور کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں آخر غریب کا قصور کیا ہے کیوں ہمیں جیتے جی مارنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ،ہماری وزیر اعظم پاکستان سے اپیل ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں ہونے والے اس ہوشربا اضافے کو فوری واپس لیکر غریب عوام پر رحم کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.