جہلم

جہلم میں غیر معیاری اور مضر صحت مشروبات کی فروخت کا دھندا عروج پر پہنچ گیا

جہلم: جعلی مشروبات کا دھندہ عروج پر، درجنوں فیکٹریاں فعال، معروف برانڈز سے ملتے جلتے ناموں والے غیر معیاری مشروبات کی بھرمار ، اندرون شہر و مضافاتی علاقوں میں مشروبات کی تیاری کے بعد بوتلوں پر جعلی لیبل لگائے جاتے ہیں ، انتظامیہ کارروائی سے گریزاں۔
تفصیلات کے مطابق حکام کی مسلسل چشم پوشی کے باعث غیر معیاری اور مضر صحت مشروبات کی فروخت کا دھندا عروج پر پہنچ چکا ہے۔شہر کے گنجان اور پوش علاقوں میں قائم چھوٹی بڑی درجنوں فیکٹریوں میں بڑی فیکٹریوں سے ملتے جلتے ناموں سے انتہائی مضر صحت مشروبات و جوسز تیار کر کے مارکیٹوں میں فروخت کئے جا رہے ہیں اور شہر کے مختلف بازاروں میں ان مشروبات کی سرعام فروخت کا دھندا ہو رہا ہے۔
25روپے سے لیکر 150 روپے تک فروخت ہونیوالی جعلی مشروبات کی بوتلیں مقامی سطح پر بھری جاتی ہیں مگر لیبلز کراچی، لاہور ،اسلام آباد کے لگے ہوتے ہیں۔ مقامی طور پر تیار کئے جانے والے یہ مشروبا ت شہریوں بالخصوص بچوں میں پیٹ کے مختلف امراض کا باعث بن رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے اس طرف آنکھیں موند رکھی ہیں اور ایسی فیکٹریوں کیخلاف کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button