جہلم

پاک ہستیوں کی توہین کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ سید مشاہد علی شاہ بزمی

جہلم: گستاخ رسول کی سزا سر تن سے جدا ، پاک ہستیوں کی توہین کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، حکومت فوری طور پر ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرئے،خاکے بنانے والے لعنتیوں کے خلاف بعد نماز جمعہ پرامن احتجاجی مظاہرہ جادہ تا شاندار چوک کیاجائے گا ۔

یہ بات معروف مذہبی تنظیم بزم درود حبیب ﷺ کے سربراہ سید مشاہد علی شاہ بزمی نے کہی، انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک کی بے اتفاقی اور کمزوری کے باعث ہماری مقدس ہستیوں کو آئے روز نشانہ بنایا جارہا ہے ان عظیم ہستیوں کے کارٹون اور خاکے بنانا بے غیرتی کی انتہا ہے جس کے خلاف ہر مسلمان سراپا احتجاج ہے سید مشاہد علی شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس گھناونی حرکت کی سرپرستی کرنے پر ہالینڈ سے تعلقات فوری ختم کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مقدس ہستیوں کی توہین کرنے والے کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ بروز جمعہ بعد نماز جمعہ تین بجے دن جادہ تا شاندارچوک کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button