جہلماہم خبریں

جہلم شہر میں ڈاکو چور بے لگام، 3 نقاب پوش ڈاکو میڈیکل سٹور کے مالک کو لوٹ کر فرار

جہلم شہر میں ڈاکو چور بے لگام، شہری غیر محفوظ ہو گئے، لوٹ مار کی بڑھتی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم ہونے لگے، پولیس جرائم پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ مشین محلہ نمبر3 اولڈ جی ٹی رود میں واقع میڈیکل سٹور پر ڈکیتی کی واردات 3 نقاب پوش میڈیکل سٹور کے مالک سے اسلحہ کے زور پر 50 ہزار سے زائد کی رقم لوٹ کر فرارہوگئے ، پولیس حسب سابق روایت تاخیر سے پہنچی ، سی سی ٹی وی فوٹیج دینے کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہو سکے ۔

متاثرہ تاجر نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات 2 نوجوان میڈیکل سٹور کے اندر داخل ہوئے اور داخل ہوتے ہی ایک نوجوان نے پسٹل لوڈ کرکے مجھ پر تان کر دھمکی دی کہ جو کچھ موجود ہے ہمارے حوالے کر دو، اسی دوران اس نے لاکر کے دراز سے رقم نکالی جبکہ اس کا دوسرا ساتھ جس کے ہاتھ میں اسلحہ تھا دروازے کے پاس کھڑا ہو گیا جبکہ انہی کا تیسرا ساتھ میڈیکل سٹور کے باہر موٹر سائیکل پر موجود تھا۔

متاثرہ تاجر نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے تسلی کے ساتھ واردات کی اور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بھاگ گئے جس کی فوری اطلاع 15 پر دی اگر فوری ناکہ بندی کر دی جاتی تو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو قابو کیا جاسکتا تھا، پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے 24 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرجانے کے باوجود کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہو سکی جبکہ اندرون شہر کو محفوظ بنانے کے لئے پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر رکھے ہیں۔

متاثرہ تاجر نے آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی ، ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے میڈیکل سٹور میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور میری رقم برآمد کروا کے میرے حوالے کی جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button