پنڈدادنخان

پنڈدادنخان پولیس کی کامیاب کارروائی، ایک ملزم 1300گرام چرس سمیت گرفتار

پنڈدادنخان: پنڈدادنخان پولیس کی کامیاب کارروائی، 1300گرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار، پنڈدادنخان پولیس نے ملزم کے خلاف مقد مہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم سید حماد عابد اورڈی ایس پی پنڈدادنخان سلیم خٹک کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ا یس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ملک عقیل عباس نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ پنڈدادنخان میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے۔
تھانہ پنددادنخان کے ASI ملک طالب حسین نے دوران گشت اپنی ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش تصور حسین کو چرس فروخت کرتے ہوئے 1300گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ملک عقیل عباس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میری پوری ٹیم اپنے اعلیٰ افسران کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کررہے ہیں، ہماری پوری ٹیم جرائم کے خلاف متحرک ہے ملزم چاہیے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو کٹہرے میں لانا اور شہر کا امن و امان قائم رکھنا ہمارا فرض ہے جسکو ہم نیک نیتی اور خوش اسلوبی سے انجام دینے کی کوشش کر رہے ہیں، انشاءاللہ تعالیٰ شہر سے جرائم کا خاتمہ جلد کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button