جہلم

بدلتے موسم میں ڈینگی مچھر کی افزائش کے خدشہ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر جہلم نے الرٹ جاری کر دیا

جہلم: حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے بدلتے موسم میں ڈینگی مچھر کی افزائش کے خدشہ کے پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے احکامات جاری کئے۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت، و دیگر لائنز ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسران و فیلڈ سٹاف دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکلیں انڈور اور آؤٹ ڈور سرویلینس کا کام تیز کیا جائے، انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم میں فرضی اعداد و شمار پر سخت ایکشن ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ٹائر شاپس، نرسریوں، کباڑ خانوں کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے ، انسداد ڈینگی کے بارے بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button