جہلم

جہلم پولیس کے اندر خود احتسابی کا عمل جاری، اے ایس آئی خالد گجر کی تنزلی، ہیڈ کانسٹیبل بنا دیا گیا

جہلم: جہلم پولیس کے اندر خود احتسابی کا عمل جاری ، ڈی پی او جہلم نے اردل روم لیتے ہوئے عوام کے وسیع تر مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تھانہ سٹی کے اے ایس آئی خالد گجر ہیڈ کانسٹیبل مسعود احمد کی تنزلی کے احکامات جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے گزشتہ روز اردل روم لیتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر خالد گجر کی تنزلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل جبکہ ہیڈ کانسٹیبل مسعود احمد پر جرم ثابت ہونے پر ہیڈ کانسٹیبل سے تنزلی کرکے کانسٹیبل بنا دیا۔

شہریوں نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا واحد ادارہ ہے جہاں خود احتسابی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رہتاہے ، جس کیوجہ سے جرائم پر قابو پایا جاتا ہے۔ شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جرائم کی بیخ کنی اور رشوت کے خاتمے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات محکمہ پولیس کے وقار کو بلند کرنے میں اہم ثابت ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button