جہلماہم خبریں

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی

جہلم: ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر فاروق بنگش نے بتایا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کی کارکردگی سال 2019 میں بھی شاندار رہی۔ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں مریضوں کی تعد اد میں بہت اضافہ ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ سال2018 میں او پی ڈی کے 548,318 مریض جبکہ سال2019 میں 6,34,649 مریض ہسپتال میں دیکھے گئے۔جن میں سے سال2018 میں ان ڈور کے 28,025مریض جبکہ سال 2019 میں 39,333 مریض مختلف شعبوں میں داخل ہوئے
 ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر فاروق بنگش بتایا کہ سال 2018 میں حادثات کے 2,52,891 مریض جبکہ سال 2019 میں282,745 مریض ہسپتال میں لائے گئے اور انکا بہترین علاج کیا گیا۔ اسی طرح سال 2018 میں ہیپاٹائٹس کالا یرقان کے24,530 مریض جبکہ سال 2019میں15,916 مریض ہسپتال کے PKLI شعبے میں دیکھے گئے ۔
انہوں نے بتایا کہ PKLI شعبہ میں 2019 میں ہیپاٹائٹس کیمپ منعقد کیا گیاجس میں ہماری کارکردگی بہترین رہی اور ہمیں پورے پنجاب میں اول پوزیشن سے نوازا گیا۔گردوں کی وارڈ میں سال 2018 میں7,343 مریض جبکہ سال 2019 میں10,126 مریض آئے جن کے گردوں کی صفائی کی گئی۔
ڈاکٹر فاروق بنگش نے بتایا کہ سال 2018 میں 4,575جنرل آپریشن جبکہ سال 2019 میں6776 جنرل آپریشن بھی کئے گئے اوربڑے آپریشن سے سال 2018 میں 2196 بچوں کی پیدائش جبکہ سال 2019 میں2608 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ مریضوں کو ادویات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنا یا گیا ہے۔
 ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر فاروق بنگش بتایا کہ ڈینگی وباء کے پیش نظر ہسپتال میں ڈینگی کاوئنٹر ،ڈینگی وارڈاور ڈینگی ایچ ڈی یوکا قیام عمل میں لایا گیا جس میں ڈینگی کے 110 مریض ہسپتال میں داخل ہوئے اور ان کے تمام ٹیسٹ فری کروائے گئے اور ان کو تما م سہولیات بروقت میسر کی گئیں۔اور تمام مریض مکمل صحت یاب ہو کر ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button