دینہاہم خبریں

ضلع جہلم پولیس ون ویلنگ کرنے والے اوباشوں کے خلاف کارروائی، متعدد نوجوان گرفتار

دینہ: ویلڈن ڈی پی او جہلم، ویلڈن جہلم پولیس کی ون ویلنگ اور زگ زیگ کرنے والے اوباشوں کے خلاف کاروائی، متعدد گرفتار، مقدمات درج، عوامی حلقوں کا جہلم پولیس کو خراج تحسین۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے اور ون ویلنگ کر کے عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے بگڑے رئیس زادوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے عجب خان ولد نعیم خان، اسحاق احمد ولد رئیس خان، محمد ادریس ولد رئیس خان، زین العابدین ولد احمد شاہ، علی حیدر ولد نعیم شاہ کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے نہ تو شناختی کارڈ نکلا اور نہ ہی ڈرائیونگ لائسنس جس پر پولیس نے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ذرائع کے مطابق کافی عرصہ سے پی ایس او پیٹرول پمپ ٹول پلازہ سے لے کر سٹی ہاؤسنگ تک پوائنٹ بنے ہوئے ہیں کہ جہاں لاکھوں روپے کا جوا لگایا جاتا ہے اور ہر بار متعدد افراد زخمی ہوتے ہیں اور بعض جانوں سے ہاتھ بھی دھو بیٹھتے ہیں جس پر عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او جہلم کیپٹن سید حماد عابد کی ہدایات پر انچارج کالا چوکی ظہیر الدین بابر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ کرنے والے عناصر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
جہلم کے عوامی، سماجی حلقوں نے جہلم پولیس کو ون ویلنگ کرنے والے اوباشوں کے خلاف کاروائی کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button