جہلم

ضلع جہلم کو کرائم فری ضلع بنانا چاہتے ہیں عوام ساتھ دیں۔ ڈی پی او شاکر حسین داوڑ

جہلم: حکومت پنجاب کے احکامات پر عوام کو ریلیف ان کی دہلیز پر دینے کیلئے پنڈدادنخان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان بزدار، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی، آر پی او راولپنڈی ریجن عمران احمر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے آج پنڈدادنخان میں کھلی کچہری لگائی۔

کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او/ڈی ایس پی محمد سلیم خٹک، ایس ایچ اوز پنڈدادنخان للٰہ، جلالپور شریف کے علاوہ تمام تفتیشی افسران موجود تھے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے سائلین کی شکایات سنی اور ان پر احکامات جاری کیے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے ضلع سے دور ہیں اسی لیے میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب وآر پی او رراولپنڈی ریجن کے احکامات پر آپ کی شکایات سننے آپ کے پاس آیا ہوں تا کہ آپ کو آپکے گھر کی دہلیز پر قانون اور میرٹ کے مطابق ریلیف مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ سول عدالتوں میں چلنے والے مقدمات کے ضمن میں کوئی شکایات نہ کی جائے جبکہ چھوٹے موٹے لڑائی جھگڑے معززین علاقہ کو ڈال کر ان کی مشاورت سے حل کر کے آپ ایک معزز اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے تمام سائلین کی تفصیلی شکایات اور ان کو در پیش مسائل کے بارے میں تحمل سے سنا اور اس پر احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں قانون اور میرٹ کے مطابق حل کرنے کی ہدایت کی، ہم ضلع جہلم کو کرائم فری ضلع بنانا چاہتے ہیں جس میں تمام معززین کے ساتھ ساتھ ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تبھی ہم کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام پولیس کے معاون بن کر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایک حکمت عملی بنائیں تا کہ ضلع سے جرائم ختم ہو۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button