جہلم

آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن ضلع جہلم کا اجلاس، پنشن میں 50فی صد اضافہ اور ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ

جہلم: آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن ضلع جہلم کا اجلاس ، پنشن میں 50 فی صد اضافہ اور ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن جہلم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے پنشنرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اجلاس کے شرکاء نے ایسوسی ایشن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پنشنرز کے لئے کوششوں کو قابل تعریف قرار دیا۔

اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ حکومت نے تنخواہوں میں 25 فیصد الاونس کا اعلان تو کر دیا لیکن بزرگ پنشنرز جو مہنگائی کا سب سے زیادہ شکار ہیں ان کیلئے کچھ ریلیف نہیں دیا گیا ، جس سے تمام پنشنرز میں بے چینی اور مایوسی پائی جاتی ہے۔

مقررین نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ پنشنرز کی مشکلات کم کرنے کیلئے پنشن میں کم ازکم 50فیصد اضافہ کیا جائے تاکہ عمر کے ا س حصے میں ان کو اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نہ آنا پڑے۔

شرکاء نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پنشن پر 7 اعشاریہ 5 فیصد ٹیکس لگانے کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button