جہلم

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں کلین سویپ پی ٹی آئی پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔ شیخ عبدالقیوم، مقصود بٹ، اشرف ڈار

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے راہنما و سابق ناظم یونین کونسل شیخ عبدالقیوم، مقصود بٹ اور محمد اشرف ڈار نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کلین سویپ عوام کا وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری ، ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، نوجوان لیڈر چوہدری فراز حسین پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران سکون کالونی، لالہ زار کالونی، غاذی کالونی، پوسٹل کالونی، ڈیری فارم، گل افشاں کالونی، نیو کرسچن کالونی، ویسٹ کالونی، اندرون کینٹ، چوراسی بازارکے غیور عوام خصوصاً مسیح برادری شیخ برادری، تاجر برادری سمیت پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین ونگ کی ضلعی رہنما رشیدہ عزیز اور ان کی پوری ٹیم نے بھرپور ساتھ دیکر پی ٹی آئی کے دونوں امیدواروں محمد احمد شیخ اور میجر (ر) ڈاکٹر صلاح الدین کو کامیاب کروایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے دن رات ایک کرکے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائی ، جس کیوجہ سے ووٹرز گھروں سے نکل کر پولنگ اسٹیشنز پر پہنچے۔

شیخ عبدالقیوم، مقصود بٹ اور محمد اشرف ڈار نے کہا کہ نوجوان لیڈر چوہدری فراز حسین نے فرنٹ لائن پر رہ کر جیت سے ہمکنار کیا انشاء اللہ ہمارے امیدوار ووٹرز کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے مسائل حل کروانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button