جہلم

نالیوں کی مرمت سیوریج سسٹم کی ناقص پلاننگ، گندگی کے ڈھیروں سے مکھیوں اور مچھروں کی افزائش میں اضافہ

جہلم: شہر اور گردونواح میں مکھیوں مچھروں کی بہتات، شہری بیمارہونے لگے، نالیوں کی مرمت سیوریج سسٹم کی ناقص پلاننگ ، گندگی کے ڈھیروں سے مکھیوں اور مچھروں کی افزائش میں اضافہ ، شہر اورملحقہ علاقوں میں مکھی مچھر مار سپرے کروایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں مکھیوں اور مچھروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی، مچھروں کے رات بھر کاٹنے اور مکھیوں کے دن کے وقت حملوں سے شہری اور خاص کر بچے بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔

شہرمیں لگے گندگی کے ڈھیر اور کھڑے بارشی پانی سے مچھر مکھیوں کی افزائش میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

شہریوں نے ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن/ ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ میونسپل کارپوریشن کے عملے کو شہروملحقہ علاقوں میں صفائی ستھرائی سمیت مچھر مار سپرے کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button