دینہ

سہولیات کے فقدان اور عملے کی کمی کے باوجود عوامی خدمت میں کوشاں ہیں۔ عرفان احمد

دینہ: سہولیات کے فقدان اور عملے کی کمی کے باوجود عوامی خدمت میں کوشاں ہیں، عملے اور کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں سائلین مجھ سے بالمشافہ مل کر اپنی داد رسی فوراً کر ا سکتے ہیں، انشاء اللہ عوامی خدمت میں کبھی کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

یہ بات انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر دینہ عرفان احمد کی میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ دینہ اراضی سنٹر میں عوام کی سہولیات کو ترجیح دی جاتی ہے، عوامی سہولت کے لیے کمپیوٹر سنٹر دینہ کی خدمات قابل تحسین ہیں، عوامی حلقے جدید سسٹم کے رائج ہوتے ہی عوام کی مشکلات میں واضح کمی آرہی ہے، فرد اور انتقال کے حصول کے لیے اب لائن میں نہیں لگنا پڑے گا، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ سائل کے لیے کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو ، ٹاؤٹ مافیا پر پابندی لگاد ی گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ دینہ اور گردونواح کی عوام کے لیے جدید سہولیات کی وجہ سے سائلین کی مشکلات کم ہو رہی ہیں، اے ڈی ایل آر مزمل حسین گوندل بھی اچھے اخلاق کے مالک اور نفیس انسان ہیں، اس سے قبل 60پٹواری جتنی ذمہ داریاں سنبھالتے تھے اب جدید سسٹم کی وجہ سے صرف 3آفیسر یہ ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں۔ اسرار احمد ، محمد ثاقب خالد، لقمان خان بطور احسن اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہیں، ہماری اولین کوشش ہوگی کہ تمام عملہ صارفین کی سہولیات کا خاص خیال رکھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button