ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ چمپئن شپ، جہلم نے چکوال کو 120 رنز سے شکست دیدی

0

سوہاوہ: ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ چمپئن شپ میں جہلم نے چکوال کو 120 رنز سے شکست دیدی۔

پیر کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جہلم کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 206 رنز بنائے، ارسلان قیصر نے 47 رنز کی اننگز کھیلی، چکوال کی طرف سے اوسامہ نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

چکوال کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 29.5 اوورز میں 86 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بلال یوسف 36 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ جہلم کی جانب سے عمر فاروق نے چار اور حامد علی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.