جہلم کے بازاروں میں جعلی نوٹوں کی گردش ، سادہ لوح شہری جعلسازوں کا شکار

0

جہلم: جہلم کے بازاروں میں جعلی نوٹوں کی گردش ، سادہ لوح شہری جعلسازوں کا شکار، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی ، شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے چند روز سے نامعلوم جعلسازوں نے دکانداروںاور شہریوں کو جعلی نوٹ تھمانا شروع کر رکھے ہیں، جب شہری نوٹ لیکر بنکوں میں پہنچتے ہیں تو بنک کا عملہ جعلی کرنسی کی بابت آگاہ کرتا ہے جہاں شہریوں پر سکتہ طاری ہو جاتا ہے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہزار اور 5 ہزار والے جعلی نوٹ بازاروں میں گردش کر رہے ہیں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

متاثرہ شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ جعلی کرنسی کا دھندہ کرنے والے نوسر بازوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک کیا جائے تاکہ شہری لٹنے سے محفوظ رہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.