جہلم

ضلع بھر کے پی ٹی آئی کے مسیحی کارکن خان مسیح کی قیادت میں متحد ہیں۔ پادری معروف بھٹی

جہلم: ضلع بھر کے پی ٹی آئی کے مسیح کارکن خان مسیح کی قیادت میں متحد ہیں،ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور لدھڑ خاندان محبت اور وفا کی مثال ہیں۔

ان خیالات کااظہار پادری معروف بھٹی نے ایک پرہجوم مسیح پروگرا م میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں مسیحوں کے ساتھ ناروا سلوک اور ناانصافیوں کا اب ازالہ ہوگا اور ترقیاتی کام جن میں سوئی گیس نکاس آب پختہ سڑکیں پینے کا صاف پانی کے منصوبہ جات جلد شروع ہوںگے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن 2018میں پی ٹی آئی کا ضلع جہلم کی تمام نشستوں پر جیتنا مسیح عوام کی لدھڑ خاندان سے وفاداری اور محبت کا ثبوت ہے۔خان مسیح جو کہ بزرگ اور دیانتدار سیاسی راہنما ہیں ۔پوری مسیح جہلم کی عوام ان کی قیادت میں متحد ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button