سوہاوہ

سوہاوہ کے سینئر صحافی مختار حسین اعوان مختصر علالت کے باعث انتقال کرگئے

سوہاوہ کے سینئر صحافی مختار حسین اعوان مختصر علالت کے باعث انتقال کرگئے، نمازِ جنازہ میں صحافیوں، سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مرحوم کو کلمہ شہادت کا ورد کرتے ہوئے اشکبار آنکھوں سے سپرد لحد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہردلعزیز شخصیت کے مالک سوہاوہ کے سینئر صحافی روزنامہ خبریں کے رپورٹر مختار حسین اعوان مختصر علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ نمازہ جنازہ میں سوہاوہ کے تمام صحافیوں، سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کو اشکبار آنکھوں کے ساتھ کلمہ شہادت کا ورد کرتے ہوئے مقامی قبرستان میں سپرد لحد کردیا گیا۔

مختار اعوان کی موت کی خبر سنتے ہی سوہاوہ کی تمام صحافی برادری غم و اندوہ میں ڈوب گئی۔ ان کے عزیزو اقارب اور دوست احباب مختار اعوان جیسی ہردلعزیز شخصیت کے یوں اچانک بچھڑ جانے پر دہاڑیں مار مار کر روتے رہے۔ مرحوم کی مغفرت و بخشش اور ایصال ثواب کے لئے ان کی قبر پر خصوصی دعا کی گئی، پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور گل افشانی کی گئی۔ مختار اعوان نے بیوہ، بیٹی اور ہزاروں چاہنے والے سوگوار چھوڑے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button