پنڈدادنخان

پنڈدادنخان میں نو سربازوں نے سو پچاس اور ہزار کے جعلی نوٹ دینا شروع کردیئے

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان میں جعلی نوٹ مارکیٹ میں اِن،نو سربازوں نے سو پچاس اور ہزار کے جعلی نوٹ دینا شروع کردیئے، نوسرباز عناصر مارکیٹ سے چیز خریدنے کے بہانے دکاندار کو جعلی نوٹ دے جاتے ہیں جس کے باعث جعلی کرنسی تیزی سے مارکیٹ میں پھیل رہی ہے ،نوسر بازوں نے مختلف طریقوں سے سادہ لوح افراد کو لوٹنا شروع کر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں نوسربازوں نے سادہ لوح افراد کو لوٹنے کے لیے تحصیل بھر کے مختلف علاقوں میں سو پچاس ہزار روپے سمیت جعلی نوٹ چلانا شروع کردیئے۔ ذرائع کے مطابق نوسرباز عناصر مارکیٹ سے چیز خریدنے کے بہانے دکاندار کو جعلی نوٹ دے جاتے ہیں جس کے باعث جعلی کرنسی مارکیٹ میں پھیل جاتی ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ اور تجارتی مرکز دھریالہ جالپ میں جعلی کرنسی کے نوٹ زیادہ چل رہے ہیں، اگر تحقیقات کروائی جائے تو ہوسکتا ہے انکے سرغنہ تک پہنچنے میں آسانی ہو۔ یا د رہے کہ اس سے قبل بھی تحصیل پنڈدادنخان کے مختلف علاقوں میں نوسرباز مختلف طریقوں سے سادہ لوح افراد کو لوٹ چکے ہیں۔

عوامی سماجی اور کاروباری حلقوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے استدعا کی ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سخت سزا دی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button