جہلم

جہلم میں صفائی و ستھرائی کی ابتر صورتحال، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، ابلتے گٹر، آوارہ کتوں کی بھرمار

جہلم: شہر اور گرونواح میں صفائی و ستھرائی کی ابتر صورتحال، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، ابلتے گٹر، آوارہ کتوں کی بھرمار اور مچھروں کی بہتات نے شہریوں کا جینا محال کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کورونا وائرس کی روک تھام میں مصروف میونسپل کارپوریشن کے سینٹری ورکروں کے مزے۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال سے مچھروں ، مکھیوں کی بہتات ہو چکی ہے ۔ جس سے شہری دیگر موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جس طرح کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اس طرح دیگر موذی امراض کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کروائی جائے۔ گندگی کے ڈھیروں کو اٹھاوایا جائے اورآوارہ کتوں کو ٹھکانے لگایا جائے، مچھر مار اسپرے کروایا جائے۔

شہریوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن کروا رکھا ہے لیکن شہر میں صفائی کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔ شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ٹیلے لگ چکے ہیں، گندگی کی وجہ سے مچھروں کی بھی بہتات ہوگئی ہے، ملیریا اور ڈینگی کے امراض پھیلنے کا خدشہ لاحق ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے سینٹری ورکرز غائب ہیں، کورونا ایمرجنسی میں میونسپل کارپوریشن کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں لیکن سینٹری ورکرز اندرون شہر کے گلی محلوں میں صفائی کرنے کی بجائے اِدھر اُدھر بیٹھ کر گھروں کو روانہ ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ لاحق ہو چکا ہے۔

شہریوں نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button